Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے، مصطفی کمال

کراچی .... پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے۔ 2 روز قبل پی ایس پی کے چیرمین مصطفیٰ کمال اور ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے ایم کیوایم پاکستان کا نام تبدیل کرنے اور پی ایس پی کے ساتھ ایک ہی نشان پر انتخابی میدان میں جانے کا اعلان کیا تھا ۔ اس فیصلے پر ایم کیوایم کے حلقوں کے شدید تحفظات پرگزشتہ روز فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرکے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم والدہ، رابطہ کمیٹی کے اراکین اور کارکنان کے اصرار پرانہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا لیکن پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستارنے پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 8 نومبر کو پریس کلب میں انہوں نے مہاجر قوم کے نام کی تذلیل کی۔ فاروق ستار کے بیان کے رد عمل پر مصطفیٰ کمال نے بھی بھرپور جواب دینے کی تیاری کرلی اور کہا کہ دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کل اپنے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اعلان کیا جس میں وہ فاروق ستار کے گزشتہ روز کے بیان کا بھرپور جواب دینگے۔

شیئر: