بلیک اور وائٹ ہیڈز چہرے کو بد نما بنا دیتے ہیں
یہ چہرے کے کھلے مسا موں میں آئل یا گندگی جم جانے کے باعث بنتے ہیں ۔ چہرے کی جلد سے نکلنے والا آئل بلیک ہیڈز کی بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ جلد کے مردہ خلیات بھی اس کی افزائش کا سبب بن سکتے ہیں۔
بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لیے چہرے کی اسکربنگ کرنا بالکل بھی درست عمل نہیں بلکہ یہ عمل انہیں اور زیادہ بدتر کر دیتا ہے۔ اس ضمن میں مٹی کا ماسک بہتریں نسخہ ہے۔ ملتانی مٹی میں قدرتی معدنیات کا خزانہ پایا جاتا ہے۔اس میں موجود مالیکیول گیلے ہو کر الیکٹرک چارج کا کام انجام دیتے ہیں ۔ اس سے نہ صرف چہرے پر موجود بلیک ہیڈز کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ خون کی رفتار کو بھی بہتر بنانے کا سبب بنتا ہے جو کہ مجموعی طور پر چہرے کی اسکن ٹون کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے ۔ مٹی کا یہ ماسک پانی یا سیب کے سرکے کے ساتھ مکس کر کے لگایا جاتا ہے۔ اگر آپ کی جلد خشک یا حساس ہے تو ماسک کی پتلی تہہ لگائیں۔ماسک لگا کر یقیناآپ کو یہ احساس ہو گا کہ آپ کے چہرے کی جلد ٹائٹ ہو گئی ہے ۔اسے مکمل طور پر خشک ہونے کے بعد صاف کرنا ہی مطلوبہ نتائج دے سکتا ہے ۔ صاف کرنے کے بعد چہرے پر کوئی اچھا موسچرائزر لگائیں ۔ کچھ خواتین کو اس ماسک سے خارش یا الرجی کی شکایت ہوسکتی ہے ۔ ایسا محسوس ہونے کی صورت میں اسے فوراً پانی سے صاف کر دیں ۔