مساج ہمیشہ سر کے سامنے سے کرتے ہوئے پشت کی طرف لے جائیں ، پیشانی سے لے کر سر کے دونوں اطراف پہلے مساج کریں پھر کھوپڑی کے درمیان سے لے کر گردن کی پشت پر مساج کریں، اس طریقے سے دل میں خون کی فراہمی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ایک وقت میں ایک ہی جگہ مساج کریں ،مثلاً پیشانی اور کانوں کے اوپر کی جگہ سے مساج کرنا شروع کریں اور پشت تک لے جائیں۔ اس طرح سر کے درمیان میں بھی ہر جگہ ایک سے دو منٹ مساج کریں۔یہ کھوپڑی کی بہترین ورزش ہو گی اور اس طریقے سے ذہن بہت ہلکا پھلکا محسوس ہو گااور تھکن کا احساس بھی کم سے کم ہو جائے گا۔