Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می مکس 2 ایس کی تصاویر لیک

شیاؤمی کمپنی کی جانب سے تھرڈ جنریشن اسمارٹ فون سیریز می مکس ایج ٹو ایج ڈسپلے پر کام جاری ہے اور کمپنی کے فون می مکس 2 ایس کی تصویر سامنے آ گئی ہے۔تصویر چائنیز ویب سائٹ ویبو نے لیک کی۔ فون میں بیزل لیس ڈسپلے دیا جائے گا اور آئی فون ٹین جیسے نوچ کو فون میں شامل کیا جائے گا۔نوچ میں ممکنہ طور پر سینسر ، ائیر پیس اور فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔
فون کے بارے میں دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئی لیکن یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ یہ کمپنی کے اسمارٹ فون می مکس 2 کا ہی اپ ڈیٹڈ ورژن ہو گا۔ واضح رہے کہ شیاؤمی کمپنی ماضی میں بھی آئی فون سے مشابہ ڈیزائن کے فون بناتی رہی ہے۔

 

شیئر: