ون پلس 5 ٹی کو 16 نومبر کو نیو یارک میں لانچ کیا جائے گا لیکن فون کی مکمل تفصیلات لانچنگ سے قبل ہی سامنے آ گئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں 6.01 انچ امولڈ ڈسپلے، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کالکوم اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر دیا جائے گا۔ہوم بٹن کو فون میں شامل نہیں کیا گیا اور فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔
فون کو 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔فون میں آڈیو جیک اور چارجنگ پورٹ کو شامل کیا جائے گا۔اسمارٹ فون میں 3300 ملی ایمپئر آورز کی ہوگی۔کنیکٹیوٹی کے لئے فون میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ، وائی فائے ، بلیوتوتھ ، میمو ، جی پی ایس اور این ایف سی سپورٹ دی جائے گی۔فون کی قیمت کے بارے میں تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔