نہ جدہ میں زلزلہ آیا او رنہ بڑا زلزلہ آئیگا
جدہ .... آتش فشانوں اور زلزلوں کے قومی مرکز کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ جدہ میں کوئی زلزلہ نہیں آیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام دعوے من گھڑت اور سراسر غلط ہیں۔ انہوں نے مکہ مکرمہ ریجن گورنریٹ کی ویب سائٹ پر یقین دہانی کرائی کہ جدہ میں زلزلے کے جھٹکوں کی بات قطعاً غلط ہے ۔ دوسری جانب سعودی جیولوجیکل بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ اطلاع بھی غلط ہے کہ ایران ، عراق اور خلیج عربی میں آئندہ چند روز کے دوران بہت بڑا زلزلہ آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی افواہ ہے کیونکہ زلزلوں کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔ زلزلہ کب ، کہاں آئیگا اس کا علم اللہ کو ہی ہے۔