Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#نوکری_چھوڑنے_کا_وقت_آگیا ،دلچسپ ٹویٹس

 عالمی رینکنگ میں 37ویں اور امریکہ میں5ویں نمبر پر آنے والا ٹرینڈ#نوکری_چھوڑنے_کا_وقت_آگیا دلچسپی سے بھرپور ہے جو اپنے منفرد موضوع سے صارفین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔مختلف ملکوں کے صارفین اس ٹرینڈ میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے نوکری چھوڑنے کی وجہ اور طریقہ بتا رہے ہیں اور کچھ مذاق ہی مذاق میں آفس سے نکلنے کا طریقہ اور ٹائم بتاتے رہے۔
گوگل ٹیگز کے پیج سے ٹویٹ کیا گیا:جب تمہیں اندازہ ہو کہ سویپر نے تم سے زیادہ قیمتی کپڑے پہنے ہوئے ہیں تو تمہارا #نوکری_چھوڑنے_کا_وقت_آ_گیا ۔
ایک امریکی ٹویٹرنے لکھا:جب تمہیں لگے کہ تم اس مشکل کو زیادہ عرصہ برداشت نہیں کر سکتے،جب تم اپنے دماغ اور جسم میں درد محسوس کرو، جب تمہارے پاس چھوڑنے کے لیے وجہ ہو،جب تمہارے خوابوں کی آواز زیادہ طاقتور ہو، جب تمہاری کسی کے ساتھ کوئی ذمہ داری نہ ہو، تب نوکری چھوڑنے کا وقت آگیا۔
 سلور آئی نے لکھا:تمہاے باس اور ساتھی تمہارا ٹویٹر ہینڈل ڈھونڈ لیں تو تمہارا #نوکری_چھوڑنے_کا_وقت_آگیا ۔
جوڈی جی نے کہا: جب تمہاری بیوی تمہاری ساتھی کولیگ کی توجہ پر عتراض کرے تو #نوکری_چھوڑنے_کا_وقت_آگیا۔
 ایک صارف نے ٹویٹ کیا:جب باس تمہیں ہر ٹویٹ پر تنخواہ دینے سے انکار کر دے۔
جینی سوٹیرا نے ٹویٹ کیا:جب تمہیں پتہ چلے کہ تمہاری جگہ پر پہلے جو بندہ تھا وہ نکالا نہیں گیا بلکہ وہ زیادہ کام اور دباو¿ کی وجہ سے فوت ہوا۔
سوللی ٹویا نے کہا:جب ہر صبح تمہیں کام پہ جانے کے لیے خود کو راضی کرنے میں ایک گھنٹہ لگے۔
یونی کارن سارس نے کہا:جب تم 8 سال سے ایک جیسا ہی معاوضہ لے رہے ہو۔
کارل ہلٹ نے ٹویٹ کیا:نوکری چھوڑو اور ہیش ٹیگر بن جاو¿۔"#نوکری_چھوڑنے_کا_وقت_آگیا ایک فضول ٹرینڈ ہے کیونکہ کل ہم سب کو کام پر جانا ہے۔
 

شیئر: