Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا فریٹرنیٹی فورم کی حجاج کیلئے خدمات مثالی ہیں،قونصل جنرل

شیخ محمد بازید ، رضاکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں۔
جدہ میںہندوستانی قونصل جنرل محمد نور رحمان شیخ نے کہا ہے کہ انڈیا فریٹرنیٹی فورم حاجیوں کےلئے حج کے دوران جو خدمات انجام دیتی ہے وہ مثالی ہیں۔ وہ فورم کے تحت جدہ میں حج والنیٹئرز کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی تارکین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے انڈیا فیٹرنیٹی فورم قونصلیٹ کی بھی مدد کرتی ہے۔ اس نے اس وقت بھی مدد کی جب کارکن بے روزگار ہوئے۔ یہ بات بھی انتہائی شاندار ہے کہ رضا کار، تارکین وطن کی حیثیت سے یہاں کام کرتے ہوئے اپنے بھائیوں کی اس وقت بھی مدد کرتے ہیں جب وہ مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ نائب قونصل جنرل اور قونصل حج محمد شاہد عالم نے اس موقع پرکہا کہ دیگرممالک کے سفارتکار بھی حج 2016 ءکے دوران فریٹرنیٹی کی خدمات سے متاثر ہوئے اور انہوں نے تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس تعریف سے خود مجھے بھی مسرت ہوئی اور مجھے فخر ہوا۔ مرکز الاحیاءکے مینجر شیخ محمد بازید نے حج کے دوران اللہ کے مہمانوںکی خدمت کیلئے فریٹرنیٹی فورم کی مدد پر ہندوستانی قونصل خانے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز الاحیاء فریٹرنیٹی فورم کے ساتھ اپنے تعاون کو وسعت دیگا۔تقریب کی صدارت فریٹرنیٹی فورم کے ریجنل صدر شمس الدین ملاپورم نے کی جبکہ کئی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ شیخ محمد بازید نے رضاکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ تقریب کا آغاز منیر عمر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ آخر میں فورم کے ریجنل سیکریٹری محمد علی کونتھالا نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: