چین میں 6 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ
چین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق چین کے وسطی اور جنوبی علاقوں میںزلزلہ آیا ہے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6اعشاریہ 3 نوٹ کی گئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز چین اور ہندسرحد ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی10کلومیٹر تھی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تبت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔