Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی شہردیرالزور میں کار بم دھماکا، 20 ہلاک

شام۔۔۔ دیرالزور میں داعش کے کار بم حملے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ دیر الزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور 20 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 30 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب شامی میڈیا کے مطابق داعش نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
 
 

شیئر: