Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8 جی بی ریم کے ساتھ ون پلس 5 ٹی لانچ

چائنیز کمپنی ون پلس کی جانب سے نیا اسمارٹ فون ون پلس 5 ٹی لانچ کر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے تقریباً بیزل لیس ہے۔ فون میں 6 انچ امولڈ ڈسپلے ،گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں بیک پر ڈوئل ایل ای ڈی فلیش اور ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ  16 اور 20 میگا پکسل کے دو کیمرے اور فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔کنیکٹیوٹی کے لئے فون میں 4 جی ، وائی فائے ، بلیوتوتھ ، یو ایس بی ٹائپ سی ، آڈیو جیک اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 3300 ملی ایپمئر آورز کی ہے۔
 اس فون کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے دو ورڑن صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 499 ڈالرز  جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 559 ڈالرز  ہے۔فون کو اگلے ہفتے سے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

 

شیئر: