Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیمسنگ اسمارٹ ٹی وی پر یوٹیوب ٹی وی دیکھنے کی سہولت

یوٹیوب ٹی وی ایپ کو سیمسنگ اسمارٹ ٹی وی کے صارفین کے لئے پیش کر دیا گیا ہے ۔ سیمسنگ صارفین اب ایپ لانچ کرکے اپنے ٹی وی پر یوٹیوب ٹی وی کو دیکھ سکیں گے۔ سیمسنگ اس وقت ٹی وی برانڈز میں سب سے آگے ہے اور یوٹیوب ٹی وی ایپ کے لئے یہ ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔
اس اپ ڈیٹ کو فی الحال 2016 اور 2017 میں کے ٹی وی ماڈلز کے لئے پیش کیا جائے گا۔اسکے ساتھ ساتھ یوٹیوب ٹی وی کو جلد ہی 2014 اور 2015 میں پیش کیے جانے والے سیمسنگ ٹی وی ، ایل جی ٹی وی ، سونی لائنکس اور ایپل ٹی وی کے لئے بھی پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: