فریال پر الزامات لگا کر شرمندہ ہوں، باکسر عامر خان
لندن:باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی کو سوشل میڈیاپر نہیں لانا چاہئے تھا،اب ماضی کی تمام تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیوی کے پاس آکر اپنی غلطی کا احساس ہو گیاہے،فریال پر الزامات لگا کر خود کو شرمندہ محسوس کر رہا ہوں۔ اپنی بیٹی کے مستقبل کے لیے سب کچھ پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ فریال پر جوشوا سے تعلق کا بے بنیاد الزام لگانے پر ان کو شرمندگی ہو رہی ہے۔گھریلو زندگی کو دنیا کے سامنے نہیں لانا چاہیے تھا۔ باکسر کے مطابق فریالنے بھی تمام اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عامر خان ٹی وی رئیلٹی شو کی شوٹنگ کے لیے آج کل آسٹریلیا میں موجود ہیں۔