Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے فیول ٹینک بھروانے پر 2 سے 4 ریال تک کا اضافہ ہوگا

 جدہ.... سعودی حکومت کی جانب سے پٹرول ، گیس اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگائے جانے کے اعلان کے بعد ماہرین نے اندازہ پیش کیا ہے کہ اس ٹیکس سے فیول بھروانے پر 2 سے 4 ریال تک کا اضافہ ہوگا۔ یہ ٹیکس یکم جنوری 2018 سے 5 فیصد وصول کیا جائے گا۔ پٹرول 95 ایک لیٹر ان دنوں 90 ہلالہ میں دستیاب ہے ، ٹیکس کے نفاذ کے بعد 94.5 ہلالہ کا ہوجائے گا۔ پٹرول 91 ایک لیٹر فی الوقت 75 ہلالہ میں مہیا ہے، ٹیکس کے بعد 78.75 ہلالہ میں مہیا ہوگا۔ ڈیزل فی الوقت 45 ہلالہ میں مل رہا ہے ٹیکس کے بعد 47.25 ہلالہ میں حاصل ہوگا۔ مکہ اخبار نے اس حوالے سے اعدادوشمار پیش کرکے توجہ دلائی کہ مختلف گاڑیوں کے فیول ٹینکوں کا حجم مختلف ہوتا ہے اس تناظر میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد تاہو کار کا فیول ٹینک بھروانے پر 4.14 ریال زیادہ دینا ہونگے۔ کیمری میں 3.15 ریال، ایسنٹ 1.93 ریال اور ہائی لیکس کا ٹینک بھروانے پر 3.6 ریال زیادہ وصول کئے جائیں گے۔ پٹرول اسٹیشنوں کے ذمہ داران نے بتایا ہے کہ یکم جنوری سے نئے نرخوں کے مطابق ہی پٹرول مہیا ہوگا اور اس کی تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ 

شیئر: