ینبع: بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی منقطع
ینبع: ینبع میں موسلادھار بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔ بجلی کمپنی کنکشن کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کو ینبع اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے پانی سے بھرگئے۔ محکمہ تعلیم نے منگل کو تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔