Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بارش: سڑکیں زیر آب، نظام زندگی مفلوج

جدہ: جدہ میں موسلادھار بارش کے باعث شہر کی بیشتر سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ منگل کی صبح سے ہونے والی بارش سے شہر کا نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ شہر کے متعدد انڈر پاسز ڈوب گئے جس کے باعث گورنریٹ نے انہیں ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ 
مزید پڑھیں:انڈر پاس بند کردیئے گئے، گورنریٹ
طریق الحرمین، شاہراہ فلسطین، طریق المدینہ، شاہراہ امیر ماجد ، مکرونہ اور جدہ کے جنوبی علاقوں کی مرکزی شاہراہیں ڈوب گئیں ۔ متعدد گاڑیاں خراب ہوگئیں جبکہ منچلے نوجوانوں نے سڑکوں پر کشتیاں چلانا شروع کردیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ میں بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔ 
مزید پڑھیں:نشیبی علاقوں سے دور رہیں، گورنریٹ
 

شیئر: