کرکوک۔۔۔شمالی عراق کے علاقے طوز خرمتو کی پُرہجوم مارکیٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے 24 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ فضاء میں دھویں کے بادل چھا گئے۔