Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می نوٹ 3 کا نیا ورژن لانچ

چینی کمپنی شیاؤمی کے اسمارٹ فون می نوٹ 3 کا نیا ورژن لانچ کر دیا گیا ہے۔ فون میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگون 660 پراسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اس سے قبل فون کو 6 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کروایا گیا تھا۔
فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔بیک کیمرے سے 4 کے ویڈیوز بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ کنیکٹیوٹی کے لئے فون میں 4 جی ، وائی فائے ، بلیوتوتھ ،یو ایس بی ٹائپ سی اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 3500 ملی ایپمئر آورز کی ہے۔اسمارٹ فون کی قیمت 1999 یان ہے اور اسے رواں ہفتے چائنہ میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

 

 
مزید پڑھیں: شیاؤمی می 6 کا نیا ورژن لانچ

شیئر: