Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی آنکھوں کو پیاز کے آنسو مت رلائیں

 
اگر آپ پیاز کاٹتے وقت ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا اپنے منہ میں رکھ لیں تو آپ کی آنکھوں سے آنسو نہیں بہیں گے۔ پیاز میں امائنوا ایسڈ سلفو اوکسائڈ ہوتا ہے ۔ اسے کاٹنے پر سلفر گیس نکلتی ہے۔ یہ اوپر اُٹھتی ہے اور آنکھوں سے ٹکراتی ہےاور آنکھوں کے پانی سے مل کر سلفیورک ایسڈ میں تبدیل ہو جاتی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں اور بعض اوقات چھینکیں بھی آنے لگتی ہیں ۔
 جب آپ کے منہ میں ڈبل روٹی کا ٹکڑا ہوتا ہے تو گیس ناک کے راستہ منہ کے اند جاکر ڈبل روٹی کے ٹکڑے میں جذب ہوجاتی ہے اور  آنکھوں تک نہیں پہنچ پاتی۔ 
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پیاز کاٹنے سے پہلے اسے خوب ٹھنڈا کر لیں کیونکہ ٹھنڈا ہونے پر پیاز کے خامرے کم متحرک ہوتے ہیں، لہٰذا پیاز کاٹنے سے دو گھنٹے پہلے سے ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ اس میں سے نکلنے والی سلفر گیس آپ کو پریشان نہیں کرے گی۔ ایک جدید تحقیق کے مطابق پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے جو آنسو بہتے ہیں ان سے بینائی پر اچھا اثر پڑتا ہے۔
 
 
 

شیئر: