Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر میو کی تقرری پر پاکبانو ں کا اظہار مسرت

    ریاض ( ذ  ۔ م) ریاض میں مقیم پاکبانوں نے واضح کیا ہے کہ   ممتاز سائنسدان پروفیسر ڈاکٹرسلطان ایوب میو  کا کنگ  ایڈورڈ میڈیکل  یونیورسٹی لاہور میں تقرر میرٹ پر ہوا ہے۔ یہ یونیورسٹی کے ارباب کے اخلاص کا مظہر ہے۔ پروفیسر میو کنگ سعود یونیورسٹی ریاض کی فیکلٹی  آف میڈیسن میں بطور پروفیسر  فرائض انجام دے رہے ہیں۔  وہ نہایت ہی اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی  ریکارڈ کی حامل شخصیت ہیں۔  انہوں نے بنیادی اور کلینکل میڈیسن کی تحقیقات میں  شاندار خدمات  انجام دی ہیں۔ میڈیکل سائنس میں انکی   10 اہم کتب ہیں۔  150 سے زائد بین الاقوامی سائنسی مطبوعات  میں مقالات شائع کرچکے ہیں۔ پروفیسر میو  پاکستان، سعودی عرب، بحرین ، متحدہ عرب امارات، ترکی، انڈونیشیا، چین، برطانیہ،اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں تقریباً   100 سے زائد    کانفرنسوں میں تحقیقی مقالے پیش کر چکے ہیں۔ شعبہ میڈیسن میں اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں  اْنہیں گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر   حسن کارکردگی ایوارڈ  سے نوازچکے ہیں۔ تعلیم ، ادب، تحقیق  اور طب سے تعلق رکھنے والے تمام حلقوں نے  اْن کی تقرری پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔

شیئر: