Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں کیمیائی حملوں کی عالمی تحقیقاتی کمیٹی ناکارہ ہے،روس

نیویارک۔ ۔۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسلے نبنزیا نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنیوالی عالمی کمیٹی کوغیر مفید قرار دیدیا۔  ویسلے نبنزیا نے سلامتی کونسل کے غیر اعلانیہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنیوالی عالمی کمیٹی ناکارہ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی نے مشترکہ تحقیقات کے مکینزم کو نا قابل اعتبار بنا دیا تاہم روس نئے مکینزم کی تیاری کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔روس نے شام کے شہر خان شیخون میں کیمیائی حملوں کے استعمال کی تحقیقات کی غرض سے سلامتی کونسل میں امریکہ کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے کو بھی ویٹو کر دیا تھا۔روس کا کہنا ہے کہ عالمی کمیٹی نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات میں روس کی فراہم کردہ دستاویزات اور شواہد کو یکسر نظر انداز کر دیا۔

شیئر: