Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرا فن ویکس کیا ہوتی ہے ؟

پیرا فن ویکس کیا ہوتی ہے ؟ دراصل یہ ا سکن ٹریٹمنٹ ہے جو جلد کی نرمی کو برقرار رکھتا ہے۔اس سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔یہ ہاتھوں اور پاؤں کے مینی کیور اور پیڈیکیور میں بھی استعمال ہوتا ہے۔اس طریقے کے تحت ہاتھوں اور پاؤ ں کو پگھلی ہوئی ویکس میں بھگو کر رکھنے کے بعد جلد پر ویکس کی موٹی سی تہہ چڑھائی جاتی ہے۔
پھر ہاتھوں اور پاؤں کو پلاسٹک شیٹ میں لپیٹ کر 30منٹ تک خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔اس کے بعد انہیں صاف کیا جاتاہے۔پیرا فن ویکس کی مدد سے پھٹی ہوئی خشک اور سخت جلد میں نمی واپس آجاتی ہے۔
مزید پڑھیں :جلد کی حفاظت کریں ، اسے دلکش بنائیں

شیئر: