Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: بینکوں پر عائد کئے جانیوالے vat کی مدت میں توسیع کی جائے

دبئی..... متحدہ عرب امارات کے بینک سینڈیکیٹ کے صدر عبدالعزیز نے کہا ہے کہ بینکوں پر عائد کئے جانے والے vat کی مدت میں توسیع کی جائے ۔ ٹیکس کا نفاذ یکم جنوری 2018 سے ہونا ہے ۔ بینک سینڈیکیٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بینکوں نے کسی قسم کا ہوم ورک مکمل نہیں کیا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی کمپیوٹر پروگرام تیار کیا گیا ہے ۔ ابو ظبی میں بینکنگ کونسل کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے بعد عبدالعزیز نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ " واٹ " کے نفاذ کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں تاہم اس کے لئے بینکوں میں کوئی تیاری نہیں کی گئی ہے ۔ متعلقہ ادارے V.A.T ِ کے نفاذ کے لئے کم از کم 6 سے 8 ماہ کا وقت دیں اس دوران بینکنگ کونسل کی جانب سے تیاری مکمل کر لی جائیگی ۔

شیئر: