Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناگپور ٹیسٹ:ہند نے سری لنکا کےخلاف6 /610رنز بناڈالے

 
ناگپور:ہند کے خلاف 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میںسری لنکا کو اننگز کی شکست کا خطرہ لاحق ہوگیا جب 406رنز کی سبقت کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک محض21رنز پر ایک وکٹ بھی گنوادی۔ سری لنکاکو اننگز کی شکست سے بچنے کےلئے مزید386رنز درکار ہیں جو بظاہر بہت دورنظر آر ہے ہیں ۔ ہندوستان نے سری لنکا کی پہلی اننگز 205رنز کے جواب میں کپتان ویرات کوہلی کی شاندار ڈبل سنچری 213رنز اور روہت شرما کی سنچری کی بدولت 6وکٹ پر 610رنز بنا کر اننگز ڈ یکلیئر کر دی۔کوہلی نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری 267گیندوں پر 17چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔ روہت شرما 160گیندوں پر 8چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ102رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل چتیشور پجارا 362 گیندوں پر مشتمل 143رنز کی ایک صبر آزمااننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔اجنکیا رہانے نے دو اور اشون نے 5رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 3وکٹیں حاصل کیںجبکہ گماگے، ہراتھ اور شناکا کو ایک، ایک وکٹ ملی۔ کولکتہ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بارش کی آنکھ مچولی کے باعث برابر ہو گیا تھا جبکہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 2دسمبر سے نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: