Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن آل راونڈ ر شناکا پرگیند کھرچنے کا 75 فیصد میچ فیس جرمانہ

 
ناگپور:آئی سی سی نے سری لنکن آل راونڈر  داسن شناکا کو گیند کھرچنے پر میچ فیس کا 75 فیصد حصہ جرمانہ کردیا ہے جبکہ ان کے 3 پوائنٹس بھی کاٹ لئے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ٹی وی پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کئی مرتبہ گیند کی حالت تبدیل کررہے ہیں۔ شناکا کو جب اس الزام سے آگاہ کیا گیاتو انہوں نے اس کی تردید نہیں کی۔ 
مزید پڑھیں:ناگپور ٹیسٹ:ہند نے سری لنکاکے خلاف610/6رنز بنا ڈالے
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ناگپور ٹیسٹ میں ہند کی ٹیم 50 واں اوور کھیل رہی تھی۔ امپائروں نے ریفری کی توجہ اس طرف دلائی تھی۔ شناکا نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.29 کی خلاف ورزی کی۔ ادھر میچ ریفری ڈیوڈ بون نے کہا کہ جرمانے کے نتیجے میں شناکا اب زیادہ محتاط ہوکر کھیلیں گے کیونکہ ابھی یہ کیریئر کے آغاز پر ہیں۔ 
 

شیئر: