Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہریالی چکن بنانے کا طریقہ

اجزاء :
چکن : ڈیرھ کلو
دہی : ایک پاؤ
ہرا دھنیا : ایک گڈی
پودینہ : چند پتے
ہری مرچ :6 سے 7 عدد
ادرک لہسن پسا ہوا : دو کھانے کے چمچ
تیل : ایک کپ
ترکیب:پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر دو منٹ تک فرائی کریں۔ پھر اس میں چکن ڈال کر اتنا بھون لیں کہ سنہری رنگت ہو جائے۔ اس کے بعد دہی ڈال دیں۔ دہی کے پانی میں مرغی گلا لیں جب پانی خشک ہو جائے تو ہرا دھنیا ، پودینہ اور ہری مرچ پیس کر مرغی میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر تک بھونیں۔ زیرہ ،دھنیا، کالی مرچ ، ایک ایک کھانے کا چمچ بھون کر پیس لیں اور اتارنے سے پہلے چھڑک دیں۔ ہریالی چکن تیار ہے۔
 

شیئر: