ریاض .... سعودی اسپورٹس آرگنائزیشن کی ڈسپلن کمیٹی نے 10کھلاڑیوں پر لاکھوں ریال کے جرمانے کردیئے۔ الفیصلی کلب پر10ہزار ریال کا جرمانہ اس بات پر لگایاگیا کہ اسکے کھلاڑی الفتح کے ساتھ میچ کے موقع پر گراﺅنڈ میں تاخیر سے پہنچے تھے۔ طارق آل عبیہ کو 4 میچوں میں شرکت سے روکدیا گیا اور ریفری کے خلاف بدزبانی پر 20ہزار ریال کا جرمانہ کردیا گیا۔ اسماعیل مغربی کو 10 ہزار328ریال کا جرمانہ لگایا گیا۔ عبدالرحمان الربو، عصام الجوفی، ماجدھزازی، عبداللہ آل عراف، شایع شراحیلی فواز القرنی، علی الزبیدی، ماجد الخیبری اورماجد النجرانی پربھی جرمانے لگائے گئے۔ انہیں جرمانے ادا کرنے کی مہلت بھی دیدی گئی۔