Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#نا_اہل_حکومت، پی ٹی آئی کا ٹرینڈ

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حکومت کے خلاف چلایا جانے والا ٹریند” #نا_اہل_حکومت “لسٹ میں آتے ہی پاکستان بھر میں پہلے چوتھے اور پھر تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیاالبتہ ابھی تک عالمی ٹرینڈ میں جگہ نہیں بنا سکا۔
”اگرمیرے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے تو تمہیں کیا؟“نواز شریف کے اس بیان کی وجہ سے چلائے جانے والے ٹاپ ٹرینڈ #تمہیں_کیا کے جواب میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ڈاکٹر عائشہ نے کہا: قوم کے ٹیکس کے پیسے پر عیاشی کرکے محترم فرماتے ہیں# تمہیں_ کیا۔ 
مزید پڑھیں:#مس_یونیورس، جنوبی افریقہ کو مبارک ہو
صاف پاکستان نامی اکاو¿نٹ سے کہا گیا: گھروں میں بیٹھ کر میوے اور مٹھائیاں کھانے والوں سے کوئی پوچھے کہ جس کسی کا بیٹا، بھائی، باپ، دوست یا رشتہ دار شہید ہوگیا، اس کے خون کا رنگ کیا تھا، اگر لال ہی تھا تو کیا اتنا سستا خون تھا کہ اس کے جاتے ہی دھرنا ختم اور سب کچھ ٹھیک،اس خون کی قیمت کون دے گا۔
سونیا خان نے ٹویٹ کیا:ہر قسمت کے پیچھے ایک جرم ہوتا ہے اور ہر جرم کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ماجد نے لکھا:اس نااہل حکومت سے چھٹکارے کا ایک ہی حل ہے، نیا الیکشن۔
سونیا خان نے ایک اور جگہ لکھا:حکومت نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر اسی لئے پابندی لگائی کہ عوام کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر دھرنے میں موجود لوگوں کو ختم کیا جائے۔
مزید پڑھیں:#من_کی_بات،ٹویٹرز نے مودی کو کیا جواب دیا
ٹویٹرمحمد تدیل نے کہا: یہ کس قسم کے مسلمان ہیں جو پاک آرمی کے ثالثی کردار پرآواز اٹھا رہے ہیں، وہ پھر مسلمان ہی نہیں جو کسی مسلمان کی صلح پر راضی نہ ہو۔
محمد ایاز نے ٹویٹ کیا: بارود والے پہلے ہی سنبھالے نہیں جا رہے تھے کہ نااہلوں کی حکومت نے درود والوں کو بھی چھیڑ دیا ۔
مسعود خان نے ٹویٹ کیا:تمہیں اس سے کیا، واہ جی واہ! تم ملک کو لوٹو، ملک سے باہر جائیدادیں بناؤ،عوام کے پیسے پر عیاشی کرو، یہاں ہم پر حکومت کرو اور بیرون ملک دنیا بساؤ، فکر نہ کرو ،یہ قوم تم سے حساب لے گی۔
مزید پڑھیں: ایک دن میں 3.5ملین ویوز حاصل کرنے والی وڈیو
 
 

شیئر: