Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اخبارات کی شہ سرخیاں

بدھ 29نومبر 2017ءکو شائع ہونے والے سعودی اخبارات کی صفحہ اول کی سرخیاں:
الحیاة:۔
٭ یمنی بحران کے حل پر غوروخوض کیلئے لندن میں 5فریقی اجلاس،تعز میں محصور شہریوں کو درپیش انسانی بحران سے نجات دلائی جائے۔ انسانیت نواز تنظیموں سے سعودی عرب کی اپیل
٭ 94فیصد سعودی شہری پیچیدہ مسائل حل کرنے کے ولی عہد کے طریقہ کار سے راضی
٭ سعودی خواتین کو سفارتخانوں میں کلیدی عہدوں پر فائز ہونے سے ایک رکن شوریٰ کے ووٹ نے روک دیا
٭ شامی اپوزیشن نے دمشق حکا م کیساتھ براہ راست مذاکرات کی حمایت کردی، شامی نظام ِحکومت کا نمائندہ وفد آج جنیوا پہنچ گیا، پیشرفت کی بابت شکوک و شبہات
٭ الفتح تحریک اور حماس تحریک کے درمیان ملازمین کی جنگ چھڑ گئی
٭ ایران نے دہشتگردی کو نئی شکل اور نئی پہچان دیدی، مصر ناقابل تسخیر ہے، سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات
٭ پٹرول برآمد کرنے والے بڑے ممالک کا اجلاس کل ہوگا، مطلع ابر آلود
٭٭٭٭٭٭٭٭
مزید پڑھیں:۔ سعودی اخبارات کیا کہتے ہیں؟

شیئر: