Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کوئی خاتون برطانیہ کی وزیر اعظم رہیں؟ باکسر عامرمذاق بن گئے

 
لندن: انگلینڈ کے معروف پاکستان نژاد باکسر عامر خان گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنے عائلی معاملات کے باعث خبروں میں ہیں،انہوںنے برطانوی ٹیلیویژن کے تفریحی پروگرام کے دوران اپنی لاعلمی اور سیاسی معاملات سے بے خبری کا ایسا ثبوت دیا جس کے نتیجے میں وہ سوشل میڈیا پر مذاق اور طنز کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنے طور پر بات چیت کو کچھ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی لیکن شاید اب وہ یہ سوچ رہے ہوں کہ کاش وہ ایسا نہ کرتے۔عامرخان نے رائلٹی شومیں اپنے ساتھی سے یہ پوچھا کہ کیا کوئی خاتون آج تک برطانیہ کی وزیر اعظم بنی ہے ؟جب انھیں بتایا گیا کہ اس وقت بھی برطانیہ کی وزیر اعظم ایک خاتون تھریسامے ہیں تو انھوں نے جلدی سے کہا کہ کسی کو بتانا مت۔اسی دوران نہ صرف عامر خان کو اپنی فاش غلطی کا اندازہ ہو گیا بلکہ انہیںمارگریٹ تھیچر کا نام بھی یاد آگیا جو 11 سال تک برطانیہ کی وزیر اعظم رہی ہیں۔ سوشل میڈیا والوں سے اب عامر خان کا پیچھا نہیں چھوٹ رہا اور انہیں مسلسل مذاق اور طنزیہ جملوں کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔ 

شیئر: