Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج روشنی کے تازہ شمارے میں کئی اہم مضامین ملاحظہ کریں

 
 
 
شارجہ سے ڈاکٹر بشری تسنیم نے ”دعا اور نصیحت، خیر خواہی کی چوٹی“ کے عنوان سے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ مسلمانوں کے لئے خیر خواہی اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے۔ ہم جن سے محبت کرتے ہیں ان کے ساتھ خیر خواہی کرتے ہوئے ان کے لئے دعا اور نصیحت کرتے رہیں۔
 
ہندوستانی مسلمانوں کے لئے پرسنل لا کا تحفظ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اس وقت ہندوستان میں جذبات کو بھڑکاکر، برادران وطن کے درمیان پھوٹ ڈال کر اور مسلمانوں کے عائلی قوانین پر حملہ کرکے سنگین صورتحال پیدا کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ثنار احمد حصیر قاسمی کا مضمون مشعل راہ ہے۔
 
پروفیسر سید محمد سلیم ؒ کے مضمون میں اسلامی تاریخ سے مختلف مثالیں پیش کرکے ثابت کیا گیا ہے کہ پوری انسانیت کو انسانیت سکھانے کی تعلیم اسلام نے ہی دی ہے۔ یہ انسانیت پر اسلام کا احسان ہے۔
 
دار السلام کے سربراہ عبد المالک مجاہد نے”سیدنا طفیل بن عمرو کی بستی میں“ نہایت دلچسپ انداز میں مزید واقعات شامل کئے ہیں۔ یہ اس سلسلے کا آخری مضمون ہے۔
 
ریاض کے ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے حضرت عمر فاروقؓ سے مروی حدیث”اعمال کا دار ومدار نیت پر ہے“ کو اپنا موضوع بنایا ہے جس میں ایک طرف نہایت سلیس انداز میں اس بنیادی حدیث کی تشریح کی گئی ہے وہاں اعمال کی قبولیت میں نیت کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
 
رسول اکرم ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں۔آپ نے زندگی کے تمام پہلوں میں ہمارے لئے روشن مثال چھوڑی ہے۔ نئی دہلی سے محمد عباس انصاری نے ”رسول اکرم بحیثیت خسر“ پر اپنا مضمون لکھا ہے جس میں گھر کے ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لئے خسر کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
 
الخبر کے معروف عالم دین ابو عدنان محمد منیر قمر نے پرمغز بحث کو اپنے مضمون میں جاری رکھتے ہوئے تارک نماز کے متعلق علمائے امت کی رائے کو سامنے رکھا ہے۔تارک نماز کے کفر یا فسق پر علمائے امت میں اختلاف رہا ہے تاہم اس مضمون میں دونوں کے دلائل پر جامع بحث کی گئی ہے۔
 
روشنی کے تازہ شمارے میں جدہ سے ڈاکٹر سید اشرف الدین کا تزکیہ نفس کے متعلق نہایت اہم مضمون شامل اشاعت ہے۔ ڈاکٹر صاحب اپنے مضمون میں حصول تقوی کے مختلف ذرائع پر بحث کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اسلامی عقائد میں عقیدہ آخرت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے جو انسان کے قول وفعل میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرتا ہے۔
 
یہ اور اس طرح کے دیگر موضوعات روشنی کے تازہ شمارے میں ملاحظہ کریں۔
 

شیئر: