Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرائڈ پراٹھا کیسے بنائیں ؟

اجزاء :
آٹا سفید،آدھا کلو
میدہ،آدھا کلو
چینی،دو ٹیبل اسپون
نمک،حسبِ ضرورت
نیم گرم دودھ،ایک پیالی
نیم گرم پانی،حسب ضرورت
آئل،آدھی پیالی
ترکیب:آٹا اور میدہ مکس کر کے اس میں چینی ،نمک ،آدھی پیالی تیل ،اور ایک پیالی نیم گرم دودھ ڈال کر مکس کریں۔پھر حسب ضرورت نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔آخر میں آٹے پر ہلکا سا تیل لگا کر ڈھانپ کر رکھ دیں۔آدھے گھنٹے بعد کڑاہی میں تیل گرم کریں اور بل دار پراٹھا بنا کر ڈیپ فرائی کرلیں ،لائٹ براؤن ہونے پر باہر نکالیں۔

مزید پڑھیں:ہریالی چکن بنانے کا طریقہ

شیئر: