ا یشین گیمز کے لوگو اور میسکوٹ کی رونمائی
جمعرات 30 نومبر 2017 3:00
جکارتہ:ایشین گیمز کی انتظامی کمیٹی نے ایشین گیمز کے لوگو اور میسکوٹ کے رونمائی کردی ۔تقریب میں ایشین گیمز کی مشعل کو ملک بھر میں گھمانے کا اعلان کیا گیا جس کا آغاز جنوری2018ءمیں ہوگا۔انڈونیشیاکے وزیر کھیل نے اس موقع پر ایک سوال پر بتایاکہ ہم پاکستان کے ساتھ کھیل کے شعبے میں تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈور کھیلوں کی کوچنگ کے سلسلے میں معاونت کرسکتے ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان جانے پر رضامند کرنے کیلئے اولمپک کونسل آ ف ایشیا کو کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ ہم جونیئر کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔