سونی کمپنی بیزل لیس اسمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی آر ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر دیا جائے گا۔ ڈیوائس 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو میموری کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکے گا۔
فون واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ بھی ہو گا۔فون میں بلیوتوتھ ، جی پی ایس ، این ایف سی اور یو ایسبی ٹائپ سی سپورٹ دی جائے گی۔ فون کی بیٹری 3420 ملی ایپمئر آورز کی ہو گی۔اسمارٹ فون کی قیمت اور لانچنگ کی تاریخ سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔