Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ران کیسے روسٹ کریں ؟

اجزاء:
بکرے کی ایک عدد ران : تقریباً آدھا کلو(چربی صاف کر کے درمیان میں سے ہڈی توڑ لیں )
پسا ہوا ادرک ،لہسن : ایک کھانے کا چمچ
سویا ساس : تین کھانے کے چمچ
لیموں : 4 عدد
سرکہ: دو کھانے کے چمچ
بھنا سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ (پیس لیں )
پسی کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ
نمک : حسبِ ذائقہ
تلنے کے لیے تیل
ترکیب:3کھانے کے چمچ تیل اور سارا مصالحہ ران پر لگا کر چھری سے خوب گودیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح گوشت میں جذب ہوجائے۔ ران کو ڈیڑھ گھنٹہ میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اب ایک بڑے پتیلے میں ران رکھ کر ڈھانک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ، کچھ دیر بعد دیکھیں اگر گوشت نہ گلا ہو تو تھوڑا گرم پانی ڈال کر گلنے دیں۔ پھر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں ،دم پر رکھنے سے پہلے ران کو الٹ پلٹ بھی کر سکتے ہیں۔
 

شیئر: