بلیک جیکٹ سردیوں میں فیشن ٹرینڈ
بلیک جیکٹ کسی روایتی سیاہ جوڑے کی طرح سدا بہار ہوتی ہے۔ یہ لڑکیوں میں ہمیشہ مقبول رہتی ہے اسی لیے سردیوں میں بھرپور اسٹائل کے ساتھ فیشن ٹرینڈ کا حصہ بنتی ہے۔ اسے پاکستانی ملبوسات کے ساتھ باآسانی اپنایا جا سکتا ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ اس کا خوبصورتی سے بھرپور تاثر دیکھنے والے کے دل کو نہ بھائے ۔
بلیک جیکٹ کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ اسے پہننے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ۔ اسے چار چاند لگانے کے لیے بس پر اعتماد انداز کی ضرورت ہے۔