شہد خشک اور پھٹے ہونٹوں کا بہترین حل
سردیوں میں جلد کو پانی اور موسچرائزر کی مناسب مقدار نہ ملنے کے سبب جلد خشک ہو کر پھٹنے لگتی ہے۔ ہونٹ چونکہ جلد کا حساس اور نازک حصہ ہیں لہذا وہ سردیوں کے اثرات سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں ۔گرم پانی ، سوپ اور گرین ٹی کا استعمال موسم سرما میں مطلوبہ مقدار میں ہائیڈریشن کے حصول کے لیے اہم ہے ۔
اس کے علاوہ پھٹے ہوئے اور خشک ہونٹوں کو تروتازہ اور خوبصورت بنانے کے لیے شہد ایک بہترین حل ہے ۔ شہد میں اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے علاوہ وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو خشک اور متاثرہ خلیات کو نمی فراہم کرتا ہے۔ اگر شہد کو چینی کے اسکرب ، لیموں کے رس ، گلیسرین یا عرق گلاب میں مکس کر کے ہونٹوں پر لگایا جائے تو یہ ہونٹوں کی نرمی ، تازگی اور دلکشی میں اضافے کا سبب بنتا ہے ۔