اداکار اکشے کمار کی اہلیہ اور بالی وڈ کی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے خواہش ظاہر کی کہ کاش ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ کی بجائے ہیمامالنی ہوتیں۔حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ ممبئی میں ایک نجی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں جہاں انہوں نے یہ بیان دیا جس پر تمام لوگ حیران رہ گئے۔اگلے ہی لمحے انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں اپنی والدہ سے اکثر کہتی ہوں کہ آپ کی بیٹی ہونے کا کیا فائدہ، ہیمامالنی کی وجہ سے کم از کم مجھے واٹر پیوریفائر تو مفت میں ملا۔اداکارہ نے کہا کہ ان کی والدہ نے کبھی ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی اور ایک بار جب ریاضی میں میرے 97 نمبر آئے تو یہ بات میں نے اپنی والدہ کو بتائی جس پر انہوں نے کہا کہ یہ نمبر تمہارے وزن کے مطابق ہیں۔واضح رہے ٹوئنکل کھنہ متعدد بالی وڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔