Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلیمنگو مال میں آگ لگ گئی

جدہ ( ارسلان ہاشمی ) شاہراہ امیر ماجد پر فلامینگومال میں آگ لگ گئی ۔ خبر کی تحریر تک فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے ۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ محکمہ شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ شہر ی دفاع کے اہلکاروں کی معاونت کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی جائے حادثہ پر موجود تھے جو لوگوں کو متاثرہ مقام سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ 
مزید پڑھیں:بنگلہ دیشی کو نئی زندگی مل گئی
مصروف شاہراہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے یونٹس کو پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ فائر انجن کو متاثرہ مقام پر پہنچنے کیلئے فٹھ پاتھ کے اوپر سے گاڑی کو لے جانا پڑا ۔ آتشزدگی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ آگ مال کے ایک شوروم کی بیرونی جانب لگی تھی جسے دور سے دیکھا جاسکتا تھا ۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ دیوار میں لگے ائیر کنڈیشنگ یونٹ سے لگی تھی جس کے بعددیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی ۔
مزید پڑھیں:جدہ کے نئے کورنیش پر پاکستانی بچی ڈوب کر جاں بحق
 فائر بریگیڈ کے یونٹس میں اسنارکل بھی موجود تھی تاکہ پھنسے ہوئے افراد نکلا جاسکے ۔ مال میں موجود افراد آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر باہر نکل گئے جبکہ اکثر لو گ آتشزدگی کی وڈیو بناتے رہے ۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے آتشزدگی کی وجہ معلوم کی جارہی ہیں ۔ 
وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں:
http://bit.ly/2jbFZqO
 

شیئر: