Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانیت کا سقوط اور ارادے کی فتح .... الیوم کا اداریہ

پیر کوسعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار ”الیوم‘ کے اداریئے کا ترجمہ نذر قارئین ہے۔
ایرانیت کا سقوط اور ارادے کی فتح ۔ الیوم
یمنی عوام کی تحریک بیداری کے بعد پورے اعتماد کے ساتھ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ ایرانیت کا سقوط زمینی حقیقت بن چکا ہے۔ حوثی باغی یمن کے ایک، ایک حصے پر ملاﺅں کے نظام کے تسلط کے خواب دیکھ رہے تھے۔ یہ انکی غلطی تھی۔ حریت پسند یمنی عوام نے اپنے آہنی ارادے اور عزم محکم کے ذریعے حوثیوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔ یمن کے غیور عوام نے اپنے ملک کو ایکبار پھر عرب تشخص کے سپرد کردیا۔ انہوں نے جرائم پیشہ دہشتگرد گروپوں کو شکست دیکر پسپائی پر مجبور کردیا۔
عرب اتحاد میں شامل ممالک کے قائدین نے یمنی عوام کے صالح رجحان کی یہ کہہ کر تائید کردی کہ المو تمر الشعبی العام کی قیادت اپنا قدرتی کردار ادا کرنے لگی ہے اور عرب عوام کیساتھ نیا باب کھولنے کی خواہشمند نظر آتی ہے۔ یمن کے قدرتی وسائل پر حوثیوں کے تسلط کی اب کوئی گنجائش نہیں رہی۔ اب یمنی عوام کے مستقبل کو ایران کے خونریز نظام کا یرغمالی بنانے کا کوئی امکان نہیں رہا کہ یمنی عوام اپنے یہاں ایرانی ملاﺅں، انکے دم چھلو ںاور انکے وظیفہ خواروں کے تسلط سے خود کو نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔
یمنی عوام اپنے فرزندوں کے خون میں ڈوبی ہوئی ملیشیاﺅں سے نجات حاصل کرنے کیلئے جس اندازسے کھڑے ہوئے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایرانی نظام کی ماتحتی میں ملک و قوم کو جبر و قہر کے بھنور میں پھنسائے ہوئے حوثیوں سے عاجز آچکے تھے۔
ایرانی عوام نے ایکبار پھر باآواز بلند یہ اعلان کردیا ہے کہ وہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے یرغمالی بنے نہیں رہ سکتے ۔ ایران نے آزاد وطن کے لوگوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی۔ اسے وہاں سے ذلت، خواری کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا۔یمنی عوام نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیدیا کہ وہ ایران کے اندھے نظام کے تسلط اور حوثی ملیشیاﺅں کے جبر کو اب برداشت نہیں کرسکتے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
مزید پڑھیں:۔بھیانک تباہی کی کہانیاں

شیئر: