Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دودھ پینا خراب کیوں لگتا ہے؟

لندن .... دودھ زمانہ قدیم سے اچھی اور صحت بخش غذاﺅں میں شمار ہوتا رہا ہے مگر ہم یہ بھی سنتے ہیں کہ ہر آدمی دودھ پینا پسند نہیں کرتا اور ایسے لوگوں کی تعداد اچھی خاصی ہے جو دودھ پینے کے بعد طرح طرح کے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں کیونکہ ان سے دودھ ہضم نہیں ہوتا۔ اب سائنسدانوں نے تحقیق و تجربے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ دودھ پینے اور پیٹ کی خرابی پیدا ہونے کے باہمی تعلق کی بنیاد یہ ہے کہ دودھ میں ایک خاص قسم کی پروٹین شامل ہوتی ہے جو اصل مسائل کی جڑ ہے او راسی وجہ سے دودھ پینے والے لوگوں کے پیٹ خراب رہتے ہیں۔ دست اور قے کی شکایت ہوتی ہے۔ ہوا کا اخراج بڑھ جاتا ہے اور مجموعی طور پر وہ بیمار پڑتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیری فارم کا دودھ پینے سے مثانوں میں بھی خرابی پیدا ہوتی ہے کیونکہ اے ون بیٹا نامی پروٹین عام پروٹین کی طرح نہیں ہوتی ۔ مگر اس کے فوائد کم ہیں زیادہ نہیں۔ زیادہ قوت برداشت نہ رکھنے والے افراد کیلئے دودھ پینا ایک عذاب بن جاتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے مرتب کی ہے جنہوںنے رپورٹ تیار کرنے کیلئے ایسے 600بالغ افراد کے حالات کا تجزیہ کیا جو اطمینان و سکون سے دودھ نہیں پی سکتے اور دودھ پیتے ہی طبیعت بگڑنے لگتی ہے۔

شیئر: