Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاتل شراکت

منگل 5دسمبر 2017ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الریاض“ میںسابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے حوالے سے اداریئے کا ترجمہ نذر قارئین ہے۔
قاتل شراکت ۔ الریاض
ایران کی حمایت یافتہ حوثیوں کے ہاتھوں سابق یمنی صدر علی صالح کا قتل یمن کی تاریخ کا اہم موڑ ثابت ہوگا۔ علی صالح نے جس ملک پر 30برس سے زیادہ حکومت کی ، بہت ساری جنگوں میں حصہ لیا، تضادات،گروپ بندیوں ، کامیاب اور ناکام مہم جوئیاں کیں۔ کبھی فتح پائی اور کبھی اپنی جان بچانے میں کامیابی حاصل کی۔
علی صالح کی شخصیت پر چھائی موقع شناسی نے یمن اور دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان تعلقات کے رنگ بنانے اور یمن کے منظر نامے تخلیق کرنے میں کلیدی کردارادا کیا۔ علی صالح یمن کے پیچیدہ قبائلی نظام کے باوجود ملک پر طویل عرصے تک حکومت کرتے رہے۔ انہوں نے قبائلی نظام کو اپنے حریفوں کے خلاف سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ انہوں نے سیاسی طاقتوں کیساتھ قبائلی نظام سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
علی صالح نے بہت ساری سیاسی مہم جوئیاں کیں۔ وہ بہت ساری آفات سے بچ نکلنے میں کامیابی حاصل کرتے رہے تاہم یمنی عوام اور یمن کی آئینی حکومت کیخلاف حوثیوں کے ساتھ اتحاد کی انکی غلطی قاتل ثابت ہوئی ۔ اسی شراکت نے علی صالح کو سیاسی سطح پر زندہ درگور کردیا۔ قاتل شریک سفر کے ہاتھوں جسمانی تصفیہ سے قبل ہی انکی سیاسی موت ہوچکی تھی۔
علی صالح کے المناک خاتمے نے یمنی بحران کے حوالے سے تمام امکانات اور قیاس آرائیوں کا دروازہ چوپٹ کھول دیا ہے۔ بظاہر تمام علامتیں باور کرا رہی ہیں کہ یمن کے عوام حوثی باغیوں کے خلاف متحد ہوجائیں گے اور ایران نے یمن کی سرزمین پر موت کا جو پودا بویا ہے یمنی عوام اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ یمن ایک بار پھر ماضی کی طرح اپنی زندگی خوش و خرم طور پر گزار سکے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
مزید پڑھیں:۔  سازشی حوثی

شیئر: