ٹرمپ انتظامیہ پرائیویٹ جاسوسی نیٹ ورک قائم کریگی
نیویارک۔۔۔ٹرمپ انتظامیہ کیجانب سے پرائیویٹ جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ منصوبے کا مقصد ریاست کے خلاف کام کرنے والے دشمن عناصر پر نظر رکھنا ہے ۔یہ منصوبہ بدنام زمانہ پرا ئیویٹ کنٹریکٹر کمپنی بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس کی جانب سے پیش کیا گیا تھا تاہم منصوبے کے تحت نجی جاسوسی کا ایک ایسا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا جو صرف سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو اور صدر ٹرمپ کو جواب دہ ہوگا جبکہ نجی جاسوسی کے اس نیٹ ورک کا دیگر امریکی انٹیلی جنس اداروں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ معاملات دیگر اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔اس پرائیویٹ نیٹ ورک کا مقصد انٹیلی جنس اداروں میں موجود ایسے افراد پر نظر رکھنا ہے جو ریاستی مفادات کے خلاف کام کرتے ہیں ۔