Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا اور ویرات کوہلی کی اٹلی میں شادی ہوگی

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما اور معروف ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی نے جلد شادی کا اعلان کردیا ہے۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق انوشکا اور ویرات کی جانب سے اگلے ہفتے شادی کرنے کا اعلان سامنے آیاہے ۔دونوں نے اٹلی میں شادی کرنے کا فیصلہ کیاہے انہوں نے اٹلی کے مشہور ہوٹل میں شادی کی تقریبات کے لئے ایڈوانس بکنگ کروالی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقاریب 9 سے 12 دسمبر تک اٹلی کے شہر میلان میں ہوں گی۔ شادی کی تقریب کو نجی رکھا جائے گا اور کسی کرکٹر کو مدعونہیں کیا جائے گا، جوڑے کے دوستوں کو ممبئی میں 21 دسمبر کو ریسیپشن دی جائے گی۔ اداکارہ انوشکا کا شادی کاجوڑا مشہور فیشن ڈیزائنر کی جانب سے تیارکیاجائے گا۔واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات کوہلی کافی عرصے سے ساتھ ہیں اور آئے روزخبروں میں رہتے ہیں۔ دونوں کئی تقریبات میں ساتھ دیکھے گئے ہیں گزشتہ ہفتے انوشکا اورویرات کی اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے اور ظہیر خان کی شادی میں رقص کی وڈیو کافی وائرل بھی ہوچکی ہے۔
 

شیئر: