ٹرمپ نے پوری دنیا کو چیلنج کردیا...سعودی اخبار کی شہ سرخیاں
7دسمبر جمعرات کو شائع ہونے والے سعودی اخبار ”الحیاة“ کے صفحہ اول کی سرخیاں یہ ہیں۔
٭ ٹرمپ نے پوری دنیا کو چیلنج کردیا، القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا۔ فلسطینی سلامتی کونسل سے شکایت کرینگے، شاہ سلمان سے اردوگان کا ٹیلیفون پر رابطہ، خادم حرمین شریفین سے شاہی خاندان کے افراد، مفتی اعلیٰ ، علما ءاور شہریوں کے جم غفیر کی ملاقات
٭ امریکہ نے بشار الاسد کو شامی بحران کے تصفیہ میں شریک کرنے کی حمایت کردی
٭ حوثی باغیوں نے علی صالح کے ریپبلکن گارڈز کے کمانڈرو ںکو موت کے گھاٹ اتار دیا
٭ فرانسیسی صدر نے الجزائر کے عوام سے ماضی کے بجائے مستقبل کی طرف دیکھنے کی آرزو ظاہر کردی
٭ کویتی عوام آپ کی تاریخی حمایت کبھی فراموش نہیں کرینگے،کویتی رکن پارلیمنٹ کا سعودیوں کے نام پیغام
٭ 430سے زیادہ افراد جدہ میں H1N1میں مبتلا ہیں۔ ترجمان وزارت صحت
٭ دنیا بھر کے ممالک سعودی عرب کیساتھ گیس معاہدے کرنے کیلئے ایک دوسرے کے مد مقابل
٭٭٭٭٭٭٭٭