فلسطین بھر میں مظاہرے، 104شہری زخمی
بیت المقدس:ٹرمپ کے فیصلے پر شدید احتجاج کے دوران 104فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔آج جمعرات فلسطین کے مختلف شہروں میں عوامی غیض وغضب کا اظہار کیا گیا۔ لاکھوں شہریوں نے خلیل، نابلس، بیت لحم، مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ میں جلوس نکالے۔
قلقیلہ، طولکرم، بیت لحم اور رام اللہ میں اسرائیلی فوج سے عوام کا تصادم ہوا۔ اسرائیلی فوج نے مجمع کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور گولیاں استعمال کیں۔ واضح رہے کہ حماس نے ہڑتال اور جلوس جاری رکھنے کی اپیل کردی ہے۔
القدس کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
(تصاویر بشکریہ: العربیہ)