Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی

  کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی۔ رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے۔کراچی میں پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سلمان بلوچ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پہلی کانفرنس کے بعد سے ایم کیوایم سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنوں کے علاوہ دیگر عام افراد بھی مسلسل ہمارے پاس آرہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ حق چھا رہا ہے اور باطل مٹ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان چائنا کٹنگ کیلئے بنائی گئی کیونکہ وہ 2018ءکے الیکشن تک پیسے کمانا چا ہتے ہیں۔اس موقع پر سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ فاروق ستار کو نہ چاہتے ہوئے بھی ایم کیوایم پاکستان کا سربراہ تسلیم کیا تھا۔ ایم کیوایم پاکستان نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے۔ وا ضح رہے کہ ایم کیو ایم نے پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر سلمان مجاہد بلوچ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت خارج کردی تھی۔

شیئر: