Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر شخص نے بنا لیا جب آشیاں الگ

ڈاکٹر حنا امبرین طارق۔ کینیڈا
میرا یقین اور ہے تیرا گماں الگ
لیکن کسی گماں سے ہے سود و زیاں الگ
یہ زندگی ملی ہے تو ہنس کر گزار دیں
ہر ایک لب پہ یوں تو ہے آہ و فغاں الگ
کیسا یہ دور آگیا کس سے کریں گلہ
کیوں سب ہیں بولتے یہاں اپنی زباں الگ
اب کیسے راہ و رسم روا رکھ سکے کوئی
ہر شخص نے بنا لیا جب آشیاں الگ
چاروں طرف سکوت ہے گھر میں حنا مگر
دیوار و در سے آگے بھی ہے اک جہاں الگ
 

شیئر: