Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی وی 30 کا سگنیچر ایڈیشن لانچ

ایل جی کمپنی کے موبائل وی 30 کا سگنیچر ایڈیشن ساؤتھ کوریا میں لانچ کردیا گیا ہے۔فون میں اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔فون کی دیگر خصوصیات ایل جی وی 30 جیسی ہی ہیں البتہ اسے کالے اور سفید رنگ کی زرکونیم کریمکس باڈی میں متعارف کروایا گیا ہے جس پر فون کا مالک لیزر کی مدد سے اپنا نام بھی کشیدہ کروا سکتا ہے۔فون کے ساتھ کمپنی خصوصی بینگ اور آلوفسن ائیر فون اور بلیوتوتھ ہیڈفون بھی فراہم کرے گی۔ سگنیچر ایڈیشن کے صرف 300 یونٹ فروخت کیے جائیں گے اور اس کی قیمت 1800 ڈالر ہوگی۔
 

شیئر: