فلسطین میں مظاہرے جاری، 90شہری زخمی
بیت المقدس: فلسطین کے تمام شہروں میں ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہرے آج ہفتہ کو بھی جاری رہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج سے تصادم کے دوران مجموعی طور پر90فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
دوسری طرف اسرائیل فوج نے غزہ پر متعدد فضائی حملے گئے جن کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی افواج کا کہناہے کہ غزہ سے یہودی آبادیوں کی طرف آج ہفتہ کو بھی گولے داغے گئے ۔
بیت المقدس تازہ ترین، یہاں کلک کریں